پسرور(تحصیل رپورٹر محمد اشفاق )
ا نچارج سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے ضلع نارووال میں بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرانچارج سی سی ڈی ظفروال سب انسپکٹر جنید گل کو سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔سب انسپکٹر جنید گل کا شمار سی سی ڈی کے بہادر، فرض شناس اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے والے پولیس افسران میں ہوتا ہے۔ ان کی بہترین کارکردگی کو محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی سراہا۔واضح رہے کہ سب انسپکٹر جنید گل کا تعلق تحصیل پسرور کے محلہ ماڈل ٹاؤن سے ہے۔ ان کی اس کامیابی پر سنٹرل پر س کلب پسرور کے جنرل سیکرٹری عثمان مرزا ۔ معروف صحافی میاں عثمان غنی ۔ لیگل ایڈوائزرایڈووکیٹ قمرزمان باجوہ سمیت اہلِ علاقہ، دوست احباب اور مختلف سماجی و عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

