Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسرائیل کی ’’نئے ایڈونچر‘‘ کی تیاریاں؛ ریٹائر ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر ریزرو ڈیوٹی پر بلانے کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تل ابیب: اسرائیلی ڈیفنس فورسز ایک ہنگامی منصوبے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت لازمی فوجی سروس مکمل کرنے والے اہلکاروں کو فارغ ہوتے ہی فوری طور پر ریزرو ڈیوٹی (Reserve Duty) پر طلب کیا جائے گا۔
    این ۱۲ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فوج "تزاو 8” (Tzav 8) نامی ریزرو ڈرافٹ آرڈر کا نفاذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد جنگی محاذوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور فوجیوں کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ اس نئے حکم نامے کے تحت ایک فوجی کی مجموعی سروس کی مدت میں تقریباً دو ماہ کا اضافہ ہو جائے گا۔
    یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جنوری 2027 سے لازمی فوجی سروس کی مدت کو کم کر کے 30 ماہ کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے افرادی قوت کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ اگر کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے سروس میں توسیع کا قانون منظور نہیں کیا تو یہ ریزرو ڈرافٹ ایک عارضی متبادل کے طور پر استعمال ہوگا۔
    رپورٹ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس فیصلے سے اسرائیلی معیشت پر شدید دباؤ پڑے گا، کیونکہ ریزرو ڈیوٹی پر بلائے جانے والے ایک فوجی پر آنے والا خرچ عام فوجی کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔
    آئی ڈی ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے اس اقدام کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں جمہوریت کا دعویٰ کیا جاتا ہے، وہاں ریزرو فوجیوں کو تیسرے سال بھی سو دن کے لیے ڈیوٹی پر بلانا ناقابلِ فہم ہے۔
    آئی ڈی ایف کے پلاننگ اینڈ پرسنل ایڈمنسٹریشن ڈویژن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل شائی طیب نے حال ہی میں کنیسٹ کی خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کو خبردار کیا ہے کہ اگر جلد از جلد افرادی قوت سے متعلق قانون سازی نہ کی گئی تو اسرائیلی فوج کی باقاعدہ جنگی طاقت شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔
    فوج کے منصوبہ سازوں کے مطابق، اس بحران سے نمٹنے کے لیے نئے انفنٹری بٹالینز بنانے اور ریٹائرڈ فوجیوں کو دوبارہ ایکٹو ڈیوٹی پر واپس لانے جیسے اقدامات بھی زیرِ غور ہیں۔

    Related Posts

    کوئٹہ مسلح حملے میں شہید افراد کی تعداد 4 ہوگئی، ایئرپورٹ روڈ پر لاشوں کے ساتھ احتجاج بدستور جاری

    فٹبال کی دنیا کا ایک باب بند؛ کرسٹیانو رونالڈو کا 2026 ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آج سے 10 جولائی تک دھواں دھار بارشیں ہوں گی،پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی، لینڈسلائڈنگ کاخدشہ، الرٹ جاری

    مقبول خبریں

    کوئٹہ مسلح حملے میں شہید افراد کی تعداد 4 ہوگئی، ایئرپورٹ روڈ پر لاشوں کے ساتھ احتجاج بدستور جاری

    فٹبال کی دنیا کا ایک باب بند؛ کرسٹیانو رونالڈو کا 2026 ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اسرائیل کی ’’نئے ایڈونچر‘‘ کی تیاریاں؛ ریٹائر ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر ریزرو ڈیوٹی پر بلانے کا فیصلہ

    آج سے 10 جولائی تک دھواں دھار بارشیں ہوں گی،پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی، لینڈسلائڈنگ کاخدشہ، الرٹ جاری

    قطر سے گیس سپلائی متاثر، پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے مہنگا LNG کارگو خرید لیا، بلومبرگ

    بلاگ

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟

    اور:- کوئی تو ہماری ان چیخوں کو سنتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.