بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
پولیس کے مطابق نصیرآباد سے دو روز سے لاپتہ 7سالا بچی کی لاش پولیس کو مل گئی نوتال کے علاقے میں گھر سے چیز لینے کے لیے باہر جانے والی بچی دو روز سے لاپتہ تھی دو روز بعد اطلاع ملی کے بچی کی لاش ایک زیر تعمیر عمارت کے احاطے میں پڑی ہےبچی کی لاش کو ضروری کاروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ڈاکٹرز کی رپورٹ آنے پر پتہ لگ سکے گا کے بچی کی ہلاکت کسیے ہوئی دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی عاصمہ بی بی کی لاش کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔پولیس سرجن کے مطابق بچی کی موت شدید گرمی اور طویل وقت تک ویرانے میں پڑے رہنے کے باعث ہیٹ اسٹروک اور پانی نہ ملنے سے ہوئی۔پولیس کے مطابق عاصمہ بی بی دو روز قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ راستہ بھٹک کر ایک ویران علاقے میں جا پہنچی، جہاں شدید گرمی اور پانی نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔بچی کے ورثا نے پولیس اور ڈاکٹرز کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے بچی کی تدفین کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


