مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ
کے 283ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی بھٹ شاہ سید خاور حسین شاہ، گدی نشین سید مصطفیٰ شاہ، چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف مختیار ابڑو، ضلعی صحت افسر ڈاکٹر زاہد، مختلف محکموں کے افسران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے ہدایت کی کہ عرس کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور صفائی، بجلی، پانی، صحت، ٹریفک، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی بھی ہدایت کی ایس ایس پی عبدالعلیم بلو نے فول پروف سیکیورٹی پلان، جبکہ ضلعی صحت افسر ڈاکٹر زاہد نے میڈیکل کیمپوں، ایمبولینسز اور طبی عملے کی مکمل دستیابی کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سید خاور حسین شاہ نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور مختیار نے عرس کی ثقافتی و مذہبی تقریبات کے انتظامات پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں شجرکاری مہم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 25 جولائی سے بھٹ شاہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ اسکولوں میں "لطیف شناسی” پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر میڈیا نمائندگان نے مختلف عوامی مسائل سے متعلق سوالات اور تجاویز پیش کیں، جن پر انتظامیہ نے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی

