سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
جائیداد کے تنازع پر والد کے قتل میں مطلوب ماں اور بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے ملحقہ محلہ فیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر اپنے والد مرزا شہزاد بیگ کو مبینہ طور پر قتل کروانے کے مقدمے میں مطلوب مقتول کی بیوی اور اس کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔سپیشل آپریشنز سیل پولیس کے انچارج خالد وریاہ کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ماں اور بیٹے کو حراست میں لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملزمان انگلینڈ میں مقیم تھے اور مقدمے میں مطلوب تھے۔

