Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    یروشلم: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل خلا میں ایسی ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جس کے ذریعے زمین سے باہر یعنی خلا سے حملہ کیا جا سکے گا۔ فوجی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کسی بھی ملک کے پاس خلا سے حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، اور اسرائیل کا ہدف اس میدان میں دنیا کی نمبر ون طاقت بننا ہے۔

    یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ "ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کو اس مقصد کے لیے بروئے کار لا رہے ہیں۔ اگر ہم خلا میں یہ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو اس سے ہمیں اپنے دشمنوں کے خلاف ایسی تزویراتی برتری حاصل ہوگی جو دشمن کے بڑے وسائل کو بھی بے اثر کر دے گی۔”
    اگرچہ اسرائیل پہلے ہی ’آئرن بیم‘ (Iron Beam) جیسے زمینی لیزر سسٹم پر کام کر چکا ہے، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ کسی اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے باضابطہ طور پر ’اسپیس لیزر‘ کا ذکر کیا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، اسرائیل کا یہ منصوبہ بنیادی طور پر ایران کو روکنے کے لیے ہے، کیونکہ اس سال ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران اسرائیل نے ایران کے ان مقامات کو نشانہ بنایا تھا جو سیٹلائٹ شکن ٹیکنالوجی پر کام کر رہے تھے۔
    یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس اور چین پہلے ہی اپنے سیٹلائٹس کو نشانہ بنا کر خلا میں اپنی عسکری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر چکے ہیں۔ تاہم، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ ہے کہ خلا سے باقاعدہ حملے کی صلاحیت میں اسرائیل سبقت لے جائے گا۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ عسکری منصوبہ جہاں اسے دشمنوں کے سیٹلائٹس کو تباہ کرنے کی طاقت دے گا، وہیں یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ اگر ایران یا دیگر دشمن ممالک اس دوڑ میں آگے نکل گئے، تو وہ اسرائیل کی نگرانی کرنے والے سیٹلائٹس کو نشانہ بنا کر اسے شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    Related Posts

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    رنجی ٹرافی: تیز گیندباز محمد سراج کو سونپی گئی حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    مقبول خبریں

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    رنجی ٹرافی: تیز گیندباز محمد سراج کو سونپی گئی حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    اداکارہ ہانیہ عامر نےگائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا: پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’پابلو‘ ریلیز

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

    بلاگ

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.