سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ کالج روڈ میں گھریلو تنازعہ کے بعد خاتون کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بے نقاب نیوز کو پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی چل رہی تھی اور آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو زبردستی تیزاب پلایا جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شادی تقریباً چھ برس قبل ہوئی تھی اور وہ دو بچوں کی ماں تھی۔ اہل خانہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر اپنی اہلیہ پر تشدد بھی کرتا رہتا تھا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اور تحقیقات کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

