سانگھڑرپورٹ اشفاق سلہری
دنیا بھر کی طرح پاکستان اور سانگھڑ میں بھی محرم الحرام عقدت و احترام سے منایا جاتا ہے نو اور دس محرم الحرام کو بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور مرمت کی غرض سے جاتا ہے سانگھڑ کا تاریخی قبرستان حر منصورہ یہ قبرستان ایک صدی سے زائد کا پرانہ قبرستان ہے اس قبرستان میں حر تحریک میں حصہ لینے والوں کی قبریں کے ساتھ سانگھڑ میں بسنے والے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کے پیاروں کی قبریں بھی ہیں پاک فوج سے تعلق رکھنے والے جوانوں کی قبریں بھی موجود ہیں اس قبرستان میں میرے دادا چوہدری اللہ دادمیرے بہنوئی چوہدری عبدالرزاق میری بھابھی میری جنت میری والدہ محترمہ میری ساس محترمہ کی قبریں بھی اسی قبرستان میں موجود ہیں؛ اس قبرستان کو تاریخی حیثیت ہونے کی وجہ سے سندھ حکومت کے محکمے کلچر ڈپارٹمنٹ ہے اپنی تحویل میں لے کر اپنے ادارے کا بورڈ لگادیا مگر قبرستان کی صفائی پانی شجرکاری بجلی کے حوالے کے ساتھ ساتھ چوکیدار کے حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں کیا میونسپل کمیٹی میں دلبر خان نظامانی علی غلام نظامانی دھنی بخش نظامانی عبدالوحید نظامانی سعید خان نظامانی دلبر خان نظامانی ملوک خاصیخیلی لعل خان خاصیخیلی چیرمین ایڈمنسٹریٹر رکھے انھوں نے اس قبرستان کے لیے کچھ بھی نہیں کیا شاید آنے والے اس امید پر کہ ہم نے بھی اس قبرستان میں جانا ہے قبرستان میں اپنا کردار ادا کریں خراج تحسین پیش کرتے ہیں شیخ برادری کے نوجوانوں کو جو سارا دن اس امید پر قبرستان میں کام کر رہے ہیں کہ جو اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے آئیں گے تو کچھ نہ دے جائیں گے

