Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    محرم الحرام کے سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس مری کا خصوصی ٹریفک پلان جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مری (راشد مغل سے)

     

    چیف ٹریفک آفیسر مری منیر احمد ہاشمی کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری غازی سہیل شہزاد نے 10 محرم الحرام کے موقع پر ضلع مری میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کی سہولت اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
    ٹریفک پلان کے مطابق 10 محرم الحرام، مورخہ 26 جون 2026 بروز جمعہ تریٹ کے مقام پر برآمد ہونے والے جلوس کے باعث راولپنڈی۔مری۔کشمیر روڈ (RMK Road) دن 01:00 بجے سے اختتامِ جلوس تک ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
    اسی طرح سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے پیش نظر بوقتِ ضرورت نیو مری روڈ اور کوٹلی ستیاں روڈ پر موہڑہ سیداں، بھمروٹ سیداں، بن بازار تا سنگسیری بازار کے مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ کی جائیں گی۔
    10 محرم الحرام کے روز لالہ زار ٹرن، سول ہسپتال مری، لوئر مال، مرحبا چوک اور امتیاز شہید روڈ پر دن 01:00 بجے سے اختتامِ جلوس تک کسی قسم کی گاڑی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    عوام الناس کی سہولت کے لیے بانسرہ گلی، گھوڑا گلی، تریٹ بازار، سالگراں اور سترہ میل ٹول پلازہ پر ٹریفک وارڈنز اور افسران کی ڈیوٹیاں تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر مؤثر انداز میں رواں رکھا جا سکے۔
    سٹی ٹریفک پولیس مری شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات کے دوران مری سے راولپنڈی اور اسلام آباد آمدورفت کے لیے مری ایکسپریس وے کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کریں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز و افسران کی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری اور ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
    چیف ٹریفک آفیسر مری منیر احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ایک ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
    کسی بھی قسم کی ٹریفک معلومات، شکایت یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا 051-9269200 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

    Related Posts

    اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول محمد سلیمان گنبانی کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ کیا

    چیک پوسٹ پر پیٹرولنگ پولیس اہکاروں کی طرف سے چیکنگ

    راجہ اسامہ سرور کی کاوش رنگ لے آئی، مری پریس کلب کے لیے خطیر گرانٹ کا چیک جاری

    مقبول خبریں

    ورلڈ کپ فٹبال 2026: امریکا میں ایرانی فٹبال ٹیم پر پابندیوں میں نرمی، اگلے مقابلے کے لیے دو دن قبل آنے کی اجازت

    جیفری ایپسٹین نے مجھے بلیک میل کیوں کیا؟، بل گیٹس نے وجہ بتادی

    گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

    سونے کی چمک ماند پڑ گئی: قیمتیں 7 ماہ کی کم ترین سطح پر، سرمایہ کار پریشان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو بریک؛ ایران جنگ کے بعد سپلائی معمول پر آنے سے نرخوں میں نمایاں گراوٹ

    بلاگ

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.