میاں چنوں(رپورٹ:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال )
گائوں 126 پندرہ ایل میں واقع ایک ٹینٹ سروس کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان متاثر ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔

