سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ کے تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ میں حضرت امام علی الحق شہید رحمتہ اللّہ علیہ المعروف امام صاحب کے سالانہ عرس پر زائرین کے ساتھ ڈکیتی چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں جبکہ عرس کے دوران ایک بچی کے کان سے سونے کی بالی نوچ لی گئی ہے جس کی وجہ سے بچی کا کان زخمی ہوگیا بلکہ زائرین کے سامان و پرس چوری ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

