بہاولنگر راشد ڈھڈی بے نقاب نیوز
بہاولنگر میں تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او محمد عمران نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

