Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تفتان سینکڑوں ایل پی جی بوزر گاڑیوں کو خصوصی سیکیورٹی میں روانہ کرنے کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)

     

    بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں امن و امان کی صورتحال اور شاہراہوں، خصوصاً کوئٹہ-تفتان (ا ین -40) پر عدم تحفظ اور حالیہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کئی روز سے رکی ہوئی سینکڑوںہ ایل پی جی بوزر گاڑیوں کو خصوصی سیکیورٹی میں روانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تقریباً 400 ایل پی جی بوزر گاڑیوں کو پاک فوج کی نگرانی اور سیکیورٹی میں قافلوں کی صورت میں تفتان سے کوئٹہ اور بعد ازاں ملک کے دیگر حصوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کلیئرنس کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور تمام ٹرانسپورٹرز و ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور دستاویزات کو مکمل تیار رکھیں تاکہ روانگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر ایران سے آنے والی ایل پی جی سے بھری سینکڑوں گاڑیاں رک جانے کے نتیجے میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے، جس سے متعدد شہروں میں گیس کی قلت پیدا ہونے لگی ہے اور قیمتوں میں اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے۔گیس کی سپلائی متاثر ہونے سے صنعتی شعبہ بھی مشکلات کا شکار ہے اور کئی فیکٹریوں میں پیداواری سرگرمیاں متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔بلوچستان ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر تفتان سے پھنسے ہوئے بوزرز کی بروقت روانگی ممکن نہ بنائی جاتی تو ملک میں ایل پی جی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا تھا، جس سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ تمام ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور ان قافلوں کو راستے کے حساس مقامات پر اضافی حفاظتی اقدامات کے ساتھ مکمل سیکیورٹی دی جائے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید قافلے بھی تشکیل دئیے جائیں گے تاکہ تفتان بارڈر پر موجود تمام پھنسے ہوئے بوزرز کو مرحلہ وار محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔

    Related Posts

    پاکستانی شہریوں کا حساس ڈیٹا غیرملکی انٹیلی جنس اداروں کو فروخت کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب ، ایک گرفتار

    ایران سے معاہدہ مکمل فوجی فتح، میری طاقت لامحدود ہے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیوس کو انٹرویو

    حکمران حکومت چلانے کے اہل نہیں اور ہر پاکستانی کو امن کی تلاش ہے،مولانا فضل الرحمان

    مقبول خبریں

    ایران سے معاہدہ مکمل فوجی فتح، میری طاقت لامحدود ہے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیوس کو انٹرویو

    ہمایوں سعید کا بڑا انکشاف: مہوش حیات کو کیسا جیون ساتھی چاہیے؟ اداکار نے راز کھول دیا!

    حکمران حکومت چلانے کے اہل نہیں اور ہر پاکستانی کو امن کی تلاش ہے،مولانا فضل الرحمان

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    بلاگ

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.