نوابشاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
کڈھر تھانے کی حدود میں بھٹہ اسٹاپ کے قریب رشتہ داری کے تنازعہ پر گوریانی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں مختیار علی، ذوالفقار علی، اختر حسین، نوید احمد اور ایک دیگر شخص شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں سکرنڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے مختیار علی اور اختر حسین گوریانی کی حالت نازک ہونے پر مزید علاج کے لیے پی ایم سی اسپتال نوابشاہ ریفر کردیا گیا۔

