بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاصوبائی بجٹ کے اہم خدوخال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مشاورت، بجٹ کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے پر اتفاق رائے
صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا
بلوچستان کی پائیدار ترقی، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہےاتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ایسا بجٹ پیش کیا جائے گا جو عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان اور صوبے کی ترقی کا ضامن ہوگا سیاسی استحکام، باہمی مشاورت اور جمہوری روایات کے فروغ کے ذریعے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا مسلم لیگ بلوچستان کے پارلیمانی وفد کا صوبائی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی وژن اور عوام دوست پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا

