نوابشاہ (رپورٹ نفیس آرائیں)
سندھ کلچرل فورم حیدرآباد کی جانب سے شاد کتاب گھر میں نامور شاعر و ادیب عبدالحکم ارشد مرحوم کے جنم دن کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ کلچرل فورم حیدرآباد کے رہنماء دیدارشاد گوپانگ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر مرتضیٰ گوھر سالیانی، ریڈیو پاکستان کے براڈ کاسٹر و شاعر غلام حسین خاصخیلی،مختیار علی وکو،غلام علی سولنگی، جمیل احمد ہکڑو،مھران ہکڑو سمیت دیگر کئی شعراء کرام شریک ہوئے اس موقع پرکیک کاٹا گیا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا مقررین نے نامور شاعر عبدالحکم ارشد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحکم جیسے شاعر پاکستان خصوصاً سندہ کا قیمتی سرمایہ اور نوجوان نسل کئے مشعل راہ ہوتے ہیں جنکی قدر و منزلت ہم سب پر فرض ہے حکومت اور فنون لطیفہ سے وابستہ اداروں کو چاہئے کہ وہ شاعر عبدالحکم ارشد مرحوم کے نام سے منسوب کوئی یادگار بنائے اور انکے نام سے ٹرسٹ قائم کیا جائے آخر میں شرکاء نے عبدالحکم ارشد کی روح کو ایصال ثواب خاطر فاتحہ خوانی کی ـ

