بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
موٹر سائیکل پر خطرناک ون ویلنگ کے دوران ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق نواں کلی سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثہ مبینہ طور پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے پیش آیا، جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہو سکا۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ شہریوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ جیسے خطرناک اور جان لیوا مشاغل سے گریز کری۔یاد رہے کہ ون ویلنگ نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف بھی ہے.

