Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    یہ ایک حقیقت ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر رکھا ہے امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھتا جا رہا ہے مڈل کلاس طبقہ تیزی کے ساتھ ختم ہو رہا ہے پاکستان میں خطہ غربت سے نیچے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تقریبا 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے شتر بے مہار مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر رکھا ہے کاروبار محدود ہوتے جا رہے ہیں توانائی کے بحران نے پاکستانی معیشت کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا تناسب 7۔11 فیصد تک جا پہنچا ہے جو 2024 کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے پاکستان کی کرنسی کو ڈی ویلیو کر دیا ہے 500 کا نوٹ اب 300 کا رہ گیا ہے حکومت فی لیٹر تیل کی قیمت سیکڑوں میں بڑھا چند روپوں کی کمی سے عوام کو مطمئن نہیں کر سکتی یہی حال بجلی اور گیس کے بلوں کا ہے یہ بنیادی ضرورتیں ہیں لیکن حکومتوں کا کہیں اور زور نہیں چلتا وہ پٹرولیم بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر اپنی ضرورتیں پوری کر لیتی ہیں جبکہ ہمارا ٹیکس اکھٹا کرنے کا محکمہ مسلسل ناکامی سے دوچار ہے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام ہے توانائی کی قیمتوں کے ذریعے عوام سے زبردستی بھتہ وصول کیا جا رہا ہے بےبس عوام یہ بھتہ دینے پر مجبور ہیں اس وقت صنعتیں یا تو بند ہو رہی ہیں یا سکڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے بےروزگاری بڑھ رہی ہے عوام کو دو دھاری تلوار کا سامنا ہے ایک طرف ان کی آمدن ہر آنے والے دن میں کم ہو رہی ہے جبکہ روزمرہ کی اشیاء مہنگی ہوتی جا رہی ہیں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کی بحالی ہے باقی سارے مسائل اس کے پیدا کردہ ہیں غیریقینی کے حالات بچے کھچے کاروبار بھی تباہ کر رہے ہیں بنگلہ دیش میں ہم سے بڑا انقلاب آ کر گزر گیا ہے انھوں نے حالات پر قابو پا لیا ہے نہ صرف وہاں سیاسی استحکام آ چکا ہے بلکہ وہ اپنی معیشت کو دوبارہ اپنی ڈگر پر لے آئے ہیں لیکن ہم چار سال سے عدم استحکام کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہے ہیں عوام کا خون نچوڑنے کے باوجود ٹیکس کولیکشن میں شارٹ فال موجود ہے اور آئی ایم ایف کے مطالبات شیطان کی آنت کی طرح بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں 5جون کو پاکستان کا قومی بجٹ آ رہا ہے ایک بار پھر لرزا طاری ہے کہ نہ جانے حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پورے کرتے ہوئے کون کون سے نئے ٹیکس لگا دے ویسے تو پاکستان کا بجٹ اب بےمعنی سا ہو کر رہ گیا ہے کیونکہ بجٹ تو اعداد وشمار کا گورکھ دھندا ثابت ہوتا ہے بہت ساری چیزیں مخفی رکھی جاتی ہیں صرف اخراجات کی فہرست پیش کی جاتی جبکہ پورا سال مختلف حیلوں بہانوں سے ٹیکسوں کی بھرمار جاری رہتی ہے پاکستان کے سارے حکمت کاروں کو صرف ایک ہی کام ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیسے کس طرح اکھٹے کرنے ہیں جس کے لیے ہر وقت کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا کر عوام کو نچوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے پاکستان ایک کمرشل ریاست بنتی جا رہی ہے کبھی کسی نے عوام کی حالت زار کو مدنظر رکھ کر ان کو ریلیف دینے کے کسی منصوبے پر کبھی نہیں سوچا مالی معاملات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان خلیج پایا جاتا ہے وفاق کہتا ہے وسائل صوبوں کے پاس ہیں اس لیے آمدنی بھی صوبوں کی زیادہ ہے جبکہ صوبے کہتے ہیں کہ وفاق ان کا مالیاتی حصہ پورا ادا نہیں کر رہا سنا ہے کہ 28 ویں آئینی ترامیم کی تیاریاں ہیں جس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مالہی معاملات کی ازسرنو تشکیل طے کی جائے گی بدقسمتی یہ ہے کہ عوام کو ہرقسم کے معاملات میں اندھیرے میں رکھا جاتا ہے انھیں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے حکومتیں عوام کو اعتماد میں نہیں لیتیں جس سے عوام بھی معاملات سے لاتعلق ہوتے جا رہے ہیں بےبسی اور بےحسی بڑھ رہی ہے خدارا بجٹ میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے کاروبار چل پڑیں کاروبار ہوں گے تو حکومت بھی ٹیکس اکھٹا کر سکے گی حکومت پٹرول مہنگا کرکے یہ سمجھ رہی ہے کہ ہم نے اتنی اضافی رقم اکھٹی کر لی ہے لیکن یہ بھی دیکھا جائے عوام کے مسائل میں کتنا اضافہ ہوا ہے پٹرول کی طلب میں کتنی کمی آئی ہے پہیہ کتنا سست ہوا ہے یا رک گیا ہے
    بجٹ میں مختلف شعبوں کو ریلیف دے کر کاروباری سرگرمیوں کو بڑھایا جائے عوام کو اعتماد میں لیا جائے ایران سے بارٹر سسٹم کے ذریعے پٹرول حاصل کیا جائے ایران سے گیس پائپ لائن مکمل کی جائے زراعت صنعت اور سروسز کے شعبہ میں اصلاحات کرکے حالات کو بہتری کی طرف لے جایا جا سکتا ہے

    Related Posts

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    مقبول خبریں

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    ساس کا اپنی بہو اور اس کے یتیم بچوں پر  ساتھیوں مدد سے  تشدد

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.