لاہور(نعیم احمد سے)
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچرر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفدنے ملاقات کفی ۔وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذیشان طارق کر رہے تھے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مبین الہی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کے قیام ، سرجیکل انڈسٹری میں توسیع ،آلات جراحی کی برآمدات اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہسرجیکل انڈسٹری میں توسیع کے پیش نظر سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کا قیام ناگزیر ہے سیالکوٹ میں 100 ایکڑ رقبے پر سرجیکل سٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے سرجیکل سٹی میں شہر میں پھیلی سرجیکل انڈسٹری منتقل ہو گی اور یہاں نئی انڈسٹری بھی لگے گی پاکستان میں بننے والے آلات جراحی کینڈا،یورپی ممالک اور دیگر ملکوں میں برآمد ہو رہے ہیں سرجیکل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں سرجیکل انڈسٹری میں توسیع کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی سرجیکل انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں انڈسٹری تحفظ ماحولیات کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے ۔آنیوالی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ہم سب کی زمہ داری ہے۔

