تحریر جلیل نقوی (بھگوال)
جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
یہ تصویر میرے عزیز دوست راجہ محسن علی (پیروال) نے بنائی ہے۔ تصویر دیکھی تو دل میں ایک خیال آیا کہ بارش رک چکی ہے، بادل ابھی موجود ہیں اور آسمان پر قوسِ قزح دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن بارش کے بعد زمین دھل گئی تھی، ہر طرف ہریالی تھی اور ہوا میں مٹی کی خوشبو پھیلی ہوئی تھی۔
زندگی میں بھی اکثر ایسے وقت آتے ہیں جب مسائل اور پریشانیاں انسان کو گھیر لیتی ہیں۔ اس وقت لگتا ہے کہ شاید حالات کبھی نہیں بدلیں گے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ سب کچھ بہتر ہونے لگتا ہے۔
یہ قوسِ قزح بھی شاید یہی پیغام دے رہی تھی کہ مشکل وقت ہمیشہ نہیں رہتا۔ بس حوصلہ اور صبر قائم رکھنا چاہیے، کیونکہ اچھے دن اکثر کڑے وقت کے بعد ہی آتے ہیں۔

