تہران :وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اتوار کے روز تہران میں ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ایک ایسے وقت پر ملاقات کی جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسلام آباد اپنی ثالثی کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔
(1/2)
Pakistan’s Interior Minister Mohsin Naqvi met with FM @araghchi in Tehran today, delivering a written message from PM Shehbaz Sharif addressed to the Supreme Leader of the Islamic Revolution, Ayatollah Khamenei. #Iran #Pakistan https://t.co/awU44HghgI pic.twitter.com/hKKOnmhMjL— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) June 7, 2026
عرب نیوز کے مطابق پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ محسن نقوی ہفتے کی شام تہران پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
محسن نقوی کے سرکاری واٹس ایپ چینل نے ایک بیان میں کہا کہ ’وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔‘


