پسرور محمد اشفاق سے
پارلیمانی سیکرٹری اریگیشن رانا محمد فیاض نے ۔ پسرور، ڈسکہ، سیالکوٹ، نارووال اور دیگر علاقوں سے آنے والے وفود سے ملاقاتیں کیں بعض لوگوں کے مسائل موقع پر حل کیے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو فون کیے۔ انہوں نے وفود کی سفارش پر مختلف علاقوں میں ترقی کاموں کی منظوری دی۔ رانا محمد فیاض نے محکمہ ایریگیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ برسات کا موسم شروع ہونے سے پہلے پہلے نالہ ڈیک کے بند کے شکستہ حصے مکمل کریں اور جہاں جہاں نالہ ڈیک کنارے ختم ہو چکے ہیں وہاں باقاعدہ کھدائی کر کے اس کا بہاؤ بحال کیا جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سرگودھا رانا اکبر علی، سابق چیئرمین یونین کونسل کنگرہ، رانا طارق ببی، سابق چیئرمین یونین کونسل پیجو کی سرفراز گل ایڈوکیٹ، معروف سماجی رہنما رانا آفتاب احمد ، رانا محمد امین عرف بھولا اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ معززین علاقہ نے علاقاٸی کے مسائل بتائے جس پر رانا محمد فیاض نے متعلقہ محکموں کو ان مسائل کے حل کے لیے ہدایت جاری کر دی۔

