جھڈو ( رپورٹ / قیصر راجہ راجپوت )جھڈومیں عالمی مجلس پاسبان ختم نبوت کے زیرِ اہتمام محمدی مسجد جھڈو میں ایک اہم اور بابرکت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں عالمی مجلس پاسبان ختم نبوت کے عاشقانِ رسول ﷺ ذمہ داران و عہد داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ختم نبوت کا پیغام ہر مسلمان بلکہ ہر فرد تک پہنچایا جائے گا۔

