کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14.689 ڈالر کی کمی سے 4453.810 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1469 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1323 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1523 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 67 روپے کی کمی سے 7730 روپے ہوگئی۔

