لاہور(نعیم احمد سے)
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت پنجاب میں سموگ کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈائون تیز،وزیر اعلی پنجاب کی بڑے شہروں انڈسٹریل ذونز اور رہائشی علاقوں میں غیر قانونی یونٹس کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی۔ٹیموں کو یونین کونسلز کی سطح تک گرینڈ آپریشن کے احکات جاری کر دئیے ہیںشہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہناہے کہ سموگ کا باعث بننے والی تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔غیر قانونی یونٹس کو فوری مسمار کر کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔غیر قانونی یونٹس کو رضاکارانہ طور پر بند کر دیں بصورت دیگر یونٹس کو مسمار کر دیا جائے گا۔بکر منڈی میں غیر قانونی چربی پگھلانے اور کچرا جلانے والے یونٹس کے خلاف کارروائی یونٹس ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی جانوروں کی چربی پگھلانے اور کچرا کھلے عام جلانے میں ملوث تھے علاقے میں شدید فضائی آلودگی اور بدبو پھیل رہی تھی۔محکمہ ماحولیات مقامی رہائشیوں کی شکایات پر محکمہ ماحوکیات نے چھاپہ مار کر یونٹس کو سیل کیا اور مشینری قبضے میں لے لی۔

