مری (راشد مغل سے)
جھیکا گلی بائی پاس روڈ پر واقع کوہسار یونیورسٹی کے قریب ایک کار نے کویسار یونیورسٹی کے طالب علم جو پر سوار تھا اور یونیورسٹی جا رہا تھا کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں کوہسار یونیورسٹی کا طالب علم شدید زخمی ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں ایمبولنس لے کر فوری موقع پر پہنچ گئیں مری اور زخمی طالب علم کو طبعی امداد فراہم۔کرنے کے بعد سول ہسپتال مری منتقل کردیا معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ زخمی کو فیمر (ران کی ہڈی) کا فریکچر ہے اور اس کی حالت تشویشناک تھی۔ جس کو فوری طور راولپنڈی منتقل کر دیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے تاہم نامعلوم ٹکر مارنے والی کار کو سیف سٹی کمیرے لگے ہونے کے باوجود تلاش نہ کیا جاسکا ہے

