نوشہرو فیروز: رپورٹ سونو کلہوڑو
کنڈیارو: سید جہانگیر شاہ (المعروف بخاری موٹرز) کے مالک نے اپنی دکان کی دیوار کے مسئلے کا حل نہ ہونے پر اپنے معصوم بچوں سمیت تادمِ مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا۔سید جہانگیر شاہ کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے ان کی دکان کی دیوار پر قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے عدالت سمیت شہر کے ہر بااثر اور معزز شخص کے سامنے فریاد کی، مگر اب تک کسی نے ان کے مسئلے کا ازالہ نہیں کیا۔متعلقہ اداروں اور حکام کی عدم توجہی کے باعث وہ مجبور ہو کر اپنے معصوم بچوں کے ساتھ تادمِ مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسئلے کا فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔

