Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک ہی ماہ میں دو بار مکمل چاند: آج نظر آنے والا ’بلیو مون‘ کا نایاب منظر

      پاکستان میں آٹو موبائل کا نیا انقلاب: گریٹ وال موٹرز کا ‘کینن الفا’ ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف

      واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ

      امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں؛ 1ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط، ٹیکنالوجی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے اور 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

      پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پولیس نے گرفتار نوجوان کو جعلی مقابلہ میں قتل کر دیا، ورثاء کا احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    مورو(رپورٹ محمد اسلم مغل)
    مورو پولیس نے گرفتار نوجوان کو جعلی مقابلہ میں قتل کر دیا، ورثاء کا احتجاج ۔پولیس کے مطابق تین افراد جرائم کی نیت سے کھڑے تھے۔ گشت کے دوران پولیس کو دیکھ کر انہوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں مذکورہ نوجوان مارا گیا اور اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ شناخت جانی عرف دانش وسطڑو، رہائشی گاؤں مچر، نزد نوشہرو فیروز کے طور پر ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس پر دادو اور نوشہرو فیروز اضلاع میں مختلف جرائم کے 39 مقدمات درج تھے اور وہ روپوش تھا۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ مختلف تھانوں کی پولیس نے اسے مچر کے قریب گاؤں میر محمد تگر کے ایک گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ایک اور نوجوان صفر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جسے ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس وقت ورثاء نے پولیس کے خلاف اور اس کی رہائی کے لیے احتجاج بھی کیا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے بعد مورو پولیس کے حوالے کیا جس نے اسے قتل کر کے مقابلہ ظاہر کر دی اس کے والدین، ماں اور والد، لاش لینے کے لیے مورو اسپتال پہنچے۔ روتے ہوئے کہا: ہماری پولیس نے ہمارے بیٹے کو گھر سے زندہ گرفتار کر کے قتل کر کے بڑا مجرم ظاہر کیا ہے۔ اگر ہمارا بیٹا مجرم تھا تو اسے عدالت میں پیش کیا جاتا۔ اسے بے گناہ کیوں قتل کیا گیا؟انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت قتل کرنے والی مورو پولیس کے خلاف سخت کارروائی کر کے ان پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    Related Posts

    سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث اہلیانِ علاقہ شدیدمشکلات سے دوچار

    سکھر ایکسپریس کا انجن بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن پر اچانک فیل

    جب محبت نے سب سرحدیں پار کرلیں، کشمیری نوجوان لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا

    مقبول خبریں

    جب محبت نے سب سرحدیں پار کرلیں، کشمیری نوجوان لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا

    ’’sit back & relax”: سب ٹھیک ہوجائیگا، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے ڈیل اتحادیوں سمیت سب کیلئے بہترین، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل 3 فیصد مہنگا، قیمتیں 93 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

    عالمی منڈی: سونے کی چمک پھر ماند، سرمایہ کاروں کی نظریں ایران سے متعلق امریکی فیصلے پر مرکوز

    کرکٹ ٹیم کی بس میں آتشزدگی، کھلاڑی بال بال بچ گئے

    بلاگ

    ”بیوروکریسی کو داغدار کرتے ٹک ٹاکر افسران“ ملک محمد سلمان کا کالم

    اورہمارا یہ گندہ و بدبو دار طبقاتی نظام

    ابراہیمی معاہدے: مسلم دنیا بدل رہی ہے، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.