Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یومِ تکبیر پر افواجِ پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    یومِ تکبیر کی اٹھائیسویں سالگرہ پر افواجِ پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے، جبکہ اس دن کو قومی اتحاد، خودمختاری، دفاعی عزم اور پاکستان کی ناقابلِ تسخیر دفاعی صلاحیت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔
    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افواجِ پاکستان کی جانب سے عوام کو یومِ تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن لمحہ تھا، جب پاکستان ایٹمی قوت بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا اور جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن بحال کیا گیا۔
    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ یومِ تکبیر قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے عہد کی علامت ہے، جبکہ پاکستان کی جوہری صلاحیت امن، دفاع اور ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔ بیان کے مطابق یہ تاریخی کامیابی قومی قیادت، پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور افواجِ پاکستان سمیت پوری قوم کی قربانیوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

    افواجِ پاکستان نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ملکی سلامتی، استحکام اور وطن کے دفاع کے لیے بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
    اس موقع پر قوم نے اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوکر اتحاد، بیداری، استقامت اور ایک مضبوط و خوشحال پاکستان کیلئے اپنے عزم کی تجدید کی۔
    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی یومِ تکبیر کی اٹھائیسویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا عظیم دن ہے، جب پوری قوم نے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا۔
    انہوں نے کہا کہ اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے کو پاکستان نے دفاعی طاقت کا توازن بحال کیا اور دنیا پر واضح کردیا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت سے ہرگز غافل نہیں، ملک کے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں تاہم دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن آج بھی پراکسیز کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے دشمن کو شکست دی گئی۔
    انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فتنوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
    وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اس موقع پر قومی یکجہتی، دفاعی استحکام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

    Related Posts

    لاہور میں ناکام عاشق نے پڑوسی خاتون کو آگ کیوں لگائی؟

    گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز کا اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کا اعلان، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

    امریکاایران جنگ، تیل کی عالمی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    مقبول خبریں

    خامنہ ای کے وفادار سے اسرائیلی اثاثے تک:کیا ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے کارندے تھے؟

    باؤلنگ کرتے ہوئے زندگی کی اننگز ختم؛ فاسٹ باؤلر کرکٹ کے میدان میں ہی خالقِ حقیقی سے جا ملا

    گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز کا اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کا اعلان، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

    امریکاایران جنگ، تیل کی عالمی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    فیفا عالمی کپ: سیمی فائنل میں ایمباپے اور یامال کی فیصلہ کن ٹکر، کس کے سر سجے گا تاج؟

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.