مری (راشد مغل سے)ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایات پر واسا مری نے مال روڈ اور دیگر اہم و حساس مقامات پر مین ہول کورز اور لوہے کی گریٹنگز کے نیچے خصوصی حفاظتی نیٹنگ (Safety Netting) نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام الناس، سیاحوں اور پیدل چلنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
یہ حفاظتی انتظام ایسے مقامات پر کیا گیا ہے جہاں مین ہول کور یا لوہے کی گریٹنگ کسی بھی وقت چوری، ٹوٹ پھوٹ یا اچانک خراب ہونے کی صورت میں خطرناک صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔ نصب کردہ حفاظتی جال ایک اضافی حفاظتی تہہ (Secondary Safety Barrier) کے طور پر کام کرے گا، جو کسی فرد کو مین ہول میں گرنے سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گا۔
واسا مری کی فیلڈ ٹیموں نے فوری طور پر ان مقامات کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں، جبکہ ساتھ ہی مین ہول کورز اور گریٹنگز کی مسلسل نگرانی، مرمت اور تبدیلی کا عمل بھی جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا یے

