سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے سیالکوٹ میں مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔
کمشنر گوجرانولہ محمد علی اور ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی بھی ہمراہ تھے۔
منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے سہولیات کے بارے میں پوچھا گیا۔
صوبائی وزیر میاں ذیشان بشیر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی سی آفس سے گاؤں گولہ پھالہ منڈی تک فلیگ مارچ کی قیادت کی۔
فلیگ مارچ میں ستھرا پنجاب، واسا، پیرا فورس اور پنجاب فورس کی گاڑیاں شامل تھیں۔
فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں صفائی انتظامات کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔
بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات پنجابمیاں ذیشان رفیق نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔
عید الاضحٰی پر صفائی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں کمشنر گوجرانولہ ڈویژن محمد علی اور ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی بھی موجود تھے۔میاں ذیشان بشیر نے بتایا کہ
سیالکوٹ ضلع میں 52 کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گے ہیں۔
1411 گاڑیاں اور 5443 ستھرا پنجاب کا عملہ آلائشیں اٹھانے کیلئے متحرک ہو گا۔
مانیٹرنگ آفیسرز 24 گھنٹے اپنی لوکیش لائیو رکھیں گے
دفتر ڈپٹی کمشنر میں کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

