Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

      چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال ایک دن کے اندر فروخت

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران میں پرجوش استقبال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران میں پرجوش استقبال،آئی ایس پی آر کے مطابق تہران آمد پر اُن کا استقبال اور پرتپاک خیرمقدم ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کیا، جہاں محسن نقوی بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔
    ایرانی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ دورے میں خطے میں امن معاہدہ، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی جائے گی۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال، امن کے امکانات اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ موجودہ علاقائی کشیدگی اور سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ مذاکرات میں پاکستان اور ایران کے درمیان سیکیورٹی تعاون، سرحدی امور اور خطے میں استحکام سے متعلق پہلوؤں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
    دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس وقت ایران میں موجود ہیں۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امریکا کے ساتھ جاری صورتِ حال کے تناظر میں جنگ بندی اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے مختلف سفارتی آپشنز اور ممکنہ طریقۂ کار پر غور کیا۔
    اس سے قبل ایک ایرانی عہدیدار نے ’الجزیرہ‘ سے گفتگو میں کہا تھا کہ مذاکرات کار کسی ممکنہ معاہدے کے ’انتہائی قریب‘ پہنچ چکے ہیں اور ڈرافٹ معاہدے پر کام حتمی مراحل میں ہے۔

    دو روز قبل العربیہ کی رپورٹ میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے تیز رفتار پیش رفت جاری ہے اور ابتدائی ڈرافٹ پاکستانی ثالثی کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاہدے کے اعلان کا امکان آئندہ چند گھنٹوں میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

    آج نیوز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور حج سیزن کے بعد اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، جہاں حتمی نکات پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔

    Related Posts

    زیرو پوائنٹ پر پی ایس او کا آئل ٹینکر الٹ گیا

    پسند کی شادی کا افسوسناک انجام، نوجوان اہلِ خانہ کے سامنے ق ت ل

    آزادکشمیر اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، اس کا 10 گنا بجٹ بڑھائیں گے ،نوازشریف

    مقبول خبریں

    پسند کی شادی کا افسوسناک انجام، نوجوان اہلِ خانہ کے سامنے ق ت ل

    آزادکشمیر اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، اس کا 10 گنا بجٹ بڑھائیں گے ،نوازشریف

    گھرکی چھت گرنے سے دوبچے جاں بحق،ماں شدیدزخمی

     جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے نئے ججز کی منظوری

    جنید اکبر کا بڑا اعتراف ہم مفاہمت کرنے والے ناکام ہو گئے

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.