Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بیٹے کومارنے والے اب ہماراآشیانہ بھی چھینے کے درپے، پریس کانفرنس کے دوران خاتون کئی بار آبدیدہ ہوگئیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    بلوچستان( رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب)خضدار کی رہائشی ایک بلوچ ماں نے کوئٹہ پریس کلب میں انتہائی رقت آمیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے قتل، گھر سے بے دخلی اور مسلسل دھمکیوں کے خلاف انصاف اور تحفظ کی اپیل کردی۔ پریس کانفرنس کے دوران خاتون کئی بار آبدیدہ ہوگئیں اور اپنے دکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں سے اس کا سب سے قیمتی سرمایہ، اس کا جوان بیٹا چھین لیا گیا، لیکن ظلم کی داستان یہیں ختم نہیں ہوئی۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ رمضان المبارک میں خضدار سبزی منڈی کے مقام پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ان کے جگر گوشے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی لاش کو دیکھ کر ان کی دنیا اجڑ گئی، مگر اس المناک سانحے کے بعد بھی ان کے خاندان کو سکون نصیب نہ ہوسکا۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار تنا اللہ زہری کے بااثر افراد نے ان کے گھر پر دھاوا بول کر دروازے، الماریاں، بیڈ اور دیگر گھریلو سامان کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جبکہ قیمتی اشیا بھی اٹھا کر لے گئے۔ اور سردار صاحب کو شاید اس کا علم بھی نہ ہو ۔ یہ لوگ سردار کے نام پر قتل لوٹ مار دھمکیاں جاری رکھے ہوئے ہیں  ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کی چار دیواری، جو برسوں کی محنت اور یادوں کا مرکز تھی، چند لمحوں میں تباہ کردی گئی۔روتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ظلم کی انتہا اس وقت ہوئی جب انہیں اور گھر کی دیگر خواتین کو زبردستی گھر سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ اپنے ہی علاقے میں بے آسرا اور بے گھر ہوچکی ہیں، کبھی کسی پڑوسی کے گھر تو کبھی کسی رشتہ دار کے ہاں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ ان کے بقول، "ہماری چھت چھین لی گئی، ہمارا سکون چھین لیا گیا، اور اب ہماری جانیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔

    Related Posts

    ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی آپریشن شدید متاثر: اکاسا ایئر کا پروازوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان

    امریکہ میں ہندوستانی طلبہ کی تعداد میں 13.5 فیصد بڑی کمی درج؛ ماسٹرز پروگرامز سب سے زیادہ متاثر

    فرانس میں مہنگائی اور تعلیمی مسائل کے خلاف مظاہرے پُرتشدد، 1,800 سے زائد افراد حراست میں

    مقبول خبریں

    ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی آپریشن شدید متاثر: اکاسا ایئر کا پروازوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان

    امریکہ میں ہندوستانی طلبہ کی تعداد میں 13.5 فیصد بڑی کمی درج؛ ماسٹرز پروگرامز سب سے زیادہ متاثر

    فرانس میں مہنگائی اور تعلیمی مسائل کے خلاف مظاہرے پُرتشدد، 1,800 سے زائد افراد حراست میں

    روس کے شدید حملوں سے یوکرین کا توانائی نظام تباہ، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

    نیپال: گہری جھیل شے-فوکسونڈو میں پکنک کے دوران 6 بھارتی سیاح لاپتہ

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.