باکو: مریم نواز نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم کے دوران “ پنجاب پویلین” کا افتتاح کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا دورہ آزربائیجان
ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین دنیا بھر کے مندوبین کی توجہ کا مرکز بن گیا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین پہنچ گئیں pic.twitter.com/oV2wsrvZFZ
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) May 19, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پویلین کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے پنجاب کے افورڈ ایبل اربن ہاؤسنگ منصوبوں پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی میڈیا اور عالمی وفود کی ریکارڈ شرکت بھی دیکھنے میں آئی۔تقریب کے دوران شرکاء اور عالمی وفود نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقاتیں کیں اور پنجاب کے ترقیاتی ماڈلز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا نے پنجاب کے ہاؤسنگ پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے ایک رول ماڈل قرار دیا، جبکہ عالمی وفود نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن اور عوامی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

