سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت ) *حسینی پینل کی واضح برتری سب ڈویژن ون میں ہائیڈرو یونین انٹرنل الیکشن 2026 کے نتائج کا اعلان
سکھر ہائیڈرو یونین انٹرنل الیکشن 2026 کے سلسلے میں سب ڈویژن ون میں پولنگ کا عمل پرجوش اور پرامن ماحول میں مکمل ہوگیا، جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن ون میں مجموعی طور پر 56 ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جبکہ ایک ووٹ کو چیلنج قرار دیا گیاپولنگ ریٹرننگ آفیسر صفدر عباس جعفری کی نگرانی میں شفاف انداز میں مکمل ہوئی نتائج کے مطابق حسینی پینل(انتخابی نشان: چاند)نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے چیئرمین شجاعت علی گھومرو 33 ووٹ،وائس چیئرمین سید موجود شاہ 33 ووٹ، سیکرٹری سید ماجد شاہ 33 ووٹ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری محمد ابراہیم ڈہر نے 34 ووٹ حاصل کیےدوسری جانب مزدور اتحاد پینل (انتخابی نشان پھول)کے امیدوار چیئرمین ارشد شریف 19 ووٹ،وائس چیئرمین نثار احمد لاکھو 20 ووٹ،سیکرٹری ساجد علی چنا 19 ووٹ اور جوائنٹ سیکرٹری ہارون سیال 18 ووٹ حاصل کر سکےنتائج کے اعلان کے بعد حسینی پینل کے حامیوں میں جشن کا سماں پیدا ہوگیا اور نعرے بازی کی گئی جبکہ مزدور اتحاد پینل نے انتخابی عمل کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ کے لیے تنظیمی حکمتِ عملی مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیاریٹرننگ آفیسر صفدر عباس جعفری نے مکمل انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن قرار دیتے ہوئے باضابطہ نتائج کا اعلان کیا۔

