لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)اسکول جاتے ہوئے اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ زینب بی بی ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ تبسم شہید کی حدود میں پولیس نے ہالی ووڈ فلم جیسی سنسنی خیز کارروائی کرتے ہوئے، ڈیڑھ ماہ قبل دن دیہاڑے اسکول جاتے ہوئے اغوا ہونے والی نویں جماعت کی معصوم طالبہ زینب بی بی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران اغوا کا ماسٹر مائنڈ اور مرکزی ملزم بھی انتہائی ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زینب بی بی ڈیڑھ ماہ قبل گھر سے اسکول کے لیے نکلی تھی لیکن راستے سے پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔ واقعے نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔ ایس ایچ او شمن رام کی سربراہی میں اے ایس آئی ریاض احمد ، غلام مصطفیٰ اور آئی ٹی انچارج شاہد رؤف پر مشتمل خصوصی اسکواڈ نے کیس پر دن رات کام کیا۔

