محمد اشفاق سیالکوٹ
اپ کو لیے چلتے ہیں سیالکوٹ کی مویشی منڈی میں جہاں پر پاکستان کے مختلف شہروں سے قربانی کے نایاب جانور سیالکوٹ مویشی منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی یاد کو تازہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی بیوپاریوں سے ہماری بات بھی ہوئی جو فی الحال مایوسی کا شکار ہیں بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ فی الحال منڈی کی طرف گاہکوں کا رجان دیکھنے میں نہیں ا رہا جس کی مین وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ جانور مہنگا ہونے کی وجہ سے فی الحال لوگ منڈی کا رخ نہیں کر رہے ہر سال ہم نے دیکھا ہے کہ چاند رات کو منڈی میں راش دیکھا جاتا ہے جس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جانوروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے

