جیکب آباد رپورٹ مجیب کھوسو
جیکب آباد کے قریب آباد تھانے کی حدود گاؤں عبدالحئی سدھایو میں تیز طوفان کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں مویشیوں کے باڑے کی دیوار اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں تین کمسن بچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران باڑے کی خستہ حال دیوار اچانک گرنے سے 14 سالہ یاسین ولد حمل خان دایو، 15 سالہ غلام رسول دایو اور قادرپور سے مہمان کے طور پر آئے ہوئے کمسن جبار ولد غلام نبی دایو دیوار کے ملبے تلے دب گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ورثا موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے گری ہوئی دیوار سے تینوں بچوں کی لاشیں نکالیں۔ حادثے کے بعد گھروں میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

