Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    محرم الحرام میں شر پسندی برداشت نہیں کی جائے گی: عظمیٰ بخاری کا نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کا قیام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا  اہم اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی یکجہتی کے فروغ اور امن و امان کے قیام کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ماہم آصف، ڈپٹی سیکرٹری فنانس شہزاد ہوتیانہ اور ڈائریکٹر لاء شاہد امتیاز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے تعلیمی نصاب اور صبح کی دعا میں نیشنلزم (حب الوطنی) کو شامل کیا جائے گا۔ کمیٹی نے نصاب میں’’معرکۂ حق‘‘ اور وطن پروری پر مبنی خصوصی مضامین شامل کرنے پر اتفاق کیا۔

    اس موقع پر وزیر اطلاعات نے ہدایت کی کہ نجی تعلیمی اداروں میں بھی ’’معرکۂ حق ‘‘اور قومی یکجہتی کے پروگراموں کو اسی جوش و جذبے سے نافذ کیا جائے جیسے سرکاری اداروں میں کیا جاتا ہے۔ شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے بھی استدعا کی کہ وہ تعلیمی اداروں کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ طلباء کی فکری رہنمائی ہو سکے۔قومی بیانیے کو مضبوط بنانے کے لیے فلم فنڈ کے تحت ”’’معرکۂ حق‘‘ اور قومی یکجہتی پر مبنی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مزید برآں، الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شہید لیاقت کی زندگی اور قربانیوں پر مبنی ایک خصوصی ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر وزیر اطلاعات نے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ مل کر ایک ’’خصوصی سیل‘‘ قائم کریں گے جو سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے  واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت انگیزی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر شر پسندی پھیلانے والے عناصر کی فوری نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہمارا خصوصی سیل عوام تک بروقت اور درست معلومات کی رسائی کو یقینی بنائے گا تاکہ افواہوں کا خاتمہ ہو سکے۔

    اجلاس کے اختتام پر صوبے بھر میں قومی یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے وسیع پیمانے پر ”’’عوامی آگاہی مہم‘‘’ شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

     

    Related Posts

    اسلام آباد: پولیس متحرک، افغانی گینگ کے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    مقبول خبریں

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    زہریلی اشیاء یا کسی وائرس سے بچہ اورمہمان آئے 2 نوجوان جاں بحق

    امریکہ مردوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ ، شرم سے نہیں کرتے پولیس میں شکایت

    موٹی گرل فرینڈکے اوپرکودکربیٹھے سے عاشق جان سے چلاگیا

    بلاگ

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.