Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

      ڈارک انرجی: کائنات کے سب سے بڑے 3D نقشے میں پراسرار قوت سے متعلق نئے اشارے

      ہفتہ بھر کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ اسپیڈ ڈاؤن رہے گی، پی ٹی سی ایل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھر میں نجی ہسپتالوں کے خلاف ٹیکس کارروائی کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سکھر ( رپورٹ / عبد الرحمان راجپوت ) سکھر میں نجی ہسپتالوں کے خلاف ٹیکس کارروائی کا مطالبہ، عوام نے ایف بی آر ایکشن کو سراہ دیاسکھر کی عوامی و سماجی حلقوں نے ریور سٹی ہسپتال پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسی نوعیت کی کارروائیاں شہر کے دیگر بڑے نجی ہسپتالوں اور میڈیکل اداروں کے خلاف بھی کی جائیں تاکہ ٹیکس نظام کو شفاف بنایا جا سکے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سکھر کے کئی بڑے نجی ہسپتال اور میڈیکل سینٹرز مریضوں سے بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں لیکن بیشتر معاملات میں صرف نقد رقم لینے کو ترجیح دی جاتی ہے، جبکہ مریضوں کو مناسب رسیدیں بھی فراہم نہیں کی جاتیں۔ عوامی حلقوں نے خاص طور پر حرا میڈیکل سینٹر، بلڈ بنک ہسپتال ٫ شاہد میرانی ہسپتال اور دیگر نجی اداروں کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ان اداروں کے مالی معاملات، ٹیکس ریکارڈ اور ادائیگیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لے۔شہریوں کے مطابق صرف کیش لین دین کی وجہ سے نہ صرف ٹیکس چوری کے خدشات بڑھتے ہیں بلکہ عام مریض بھی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں ادائیگی کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں ہوتا۔ عوام نے کہا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ اداروں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شفاف نظام اپنانا چاہیے تاکہ مریضوں کا اعتماد بحال ہو اور قومی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔سماجی رہنماؤں اور شہری تنظیموں نے حکومت اور ایف بی آر حکام سے مطالبہ کیا کہ سکھر سمیت سندھ بھر کے نجی ہسپتالوں میں مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیا جائے اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔عوامی حلقوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اگر نجی اسپتالوں اور بڑے کاروباری اداروں کے مالی معاملات شفاف بنائے جائیں تو نہ صرف قومی خزانے میں اضافہ ہوگا بلکہ عام شہریوں کا اعتماد بھی بحال ہوگا اور کرپشن و بے ضابطگیوں میں کمی آئے گی۔

    Related Posts

    اسلامیہ گرلز ہائی اسکول میں طالبات کے لیےآگاہی سیشن منعقد کیا گیا

    ڈرانے دھمکانے اور رشوت مانگنے والے جعلی سیکشن آفیسر کے خلاف مقدمہ درج

    تھانہ موترہ کی حدود میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ستھرا پنجاب کا ورکر زخمی

    مقبول خبریں

    لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری،بارش سے گرمی غائب

    ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

    طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

    صحافیوں کے لئے پنجاب حکومت میں نوکریاں کھل گئیں

    یوٹیوب ڈاکٹرز اور صحت کی گمراہ کن معلومات ایک خاموش وبا

    بلاگ

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    ”معرکہ حق کا جشن“ میاں حبیب کا کالم

    آئندہ چند ہفتے پنجاب پولیس کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن قرار،سربراہ لاہور پولیس کی ممکنہ تبدیلی، سہیل ظفر چھٹہ سی سی پی او ؟نیا آئی جی پنجاب کون ؟ پنجاب میں نئی صف بندی سے بہت سے بااثر افسران تبادلہ کروا سکتے ہیں!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.