Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

      ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کرپٹ اہلکاروں کے لیے رعایت نہیں، اب سیدھا جیل: مریم نواز کا ‘پیرا’ فورس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ‘پیرا’ فورس کے نظام کو مکمل طور پر شفاف بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ اور احتساب کا نیا فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث اہلکاروں کے لیے سزائیں سخت کرنے کے ساتھ ساتھ فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/05/mns.mp4

    وزیرِ اعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کو ہراساں کرنے والے اہلکار اب بچ نہیں سکیں گے۔
    اختیارات کے ناجائز استعمال پر اب 3 دن کی ڈٹینشن کے بجائے 3 سال قید کی سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے۔
    فورس کے 4 ہزار افسران و اہلکاروں کی فوری سکروٹنی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اب تک ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 1356 انکوائریاں ہو چکی ہیں، جن میں سے 304 کو سزائیں دی گئیں اور 7 اہلکاروں کو فارغ کرنے کا عمل جاری ہے۔
    مریم نواز نے ‘انٹرنل انٹیلی جنس’ اور ‘وسل بلور’ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مشکوک شہرت والے افسران کو فوری طور پر ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجا جا سکے۔
    شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فورس کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے:30 جون تک تمام فیلڈ اہلکاروں کے لیے باڈی کیمرے نصب کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
    PERA 360 15 سے زائد سافٹ ویئرز کو یکجا کر کے ایک مرکزی ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے جہاں تمام چالان ڈیجیٹل ہوں گے۔
    97 بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کی بدولت سزا کی شرح (Conviction Rate) 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
    اجلاس میں ‘پیرا’ کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں اب تک 9036 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔
    گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6557 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 2 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
    وزیرِ اعلیٰ کی پالیسی کے تحت فوری پرچے کے بجائے اصلاح پر زور دیا گیا، جس کے باعث 2 لاکھ سے زائد چھاپوں میں صرف 439 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
    ISO پیرا فورس نے اپنی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر عالمی ISO سرٹیفیکیشن بھی حاصل کر لی ہے۔
    فورس کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لیے ٹریننگ کے نئے مراحل شروع کیے جا رہے ہیں:آفیسرز کو 1122 اور پی ٹی سی چوہنگ میں تربیت دی جائے گی۔
    PAS یکم جون سے ایس ڈی او پیرا کی پنجاب ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔
    مریم نواز شریف نے کلر کہار یا مری میں پیرا کی اپنی ٹریننگ اکیڈمی ایک سال کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
    وزیراعلیٰ نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ "پبلک سروس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پیرا ایک ڈیڈیکیٹڈ فورس ہے جس کا بنیادی کام صرف ریگولیشن ہے۔ جو اہلکار کرپشن میں پکڑا جائے، اسے دوسروں کے لیے عبرت کی مثال بنا دیا جائے۔” —
    جون کے آخر تک مجموعی طور پر 7 ہزار اہلکاروں کی بھرتی مکمل کر لی جائے گی اور بقیہ تمام انفورسمنٹ اسٹیشنز کو بھی فعال کر دیا جائے گا۔

    Related Posts

    لندن، دو مسافر ٹرینوں  میں ٹکر ڈرائیور ہلاک نو افراد کی حالت تشویشناک

    جیکب آباد میں بھائی نے بھائی کی جان لے لی

    ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ڈاکٹر شدید زخمی

    مقبول خبریں

    لندن، دو مسافر ٹرینوں  میں ٹکر ڈرائیور ہلاک نو افراد کی حالت تشویشناک

    لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 51 ہلاک، پاکستانی کتنے؟

    امریکا-ایران کشیدگی،آبنائے ہرمز پھر بند ؛ سوئٹزرلینڈ میں اہم مذاکرات آج، پاکستان ثالثی کے کردار پر قائم، محسن نقوی کی عباس عراقچی سے اہم ملاقات

    کمبھ میلے کی ‘رودرکش گرل’ کی زندگی کو خطرہ؛ کیرالا ہائی کورٹ کا پولیس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

    استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.