سکھر(بیوروچیف محمد قاسم ملک)
سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام فتح معرکہ حق بنیان المرصوص کے حوالے سے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی قیادت میں شاندار افواجِ پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، جس میں ریسکیو 1122 کے اویس سلطان گروپ وارڈن محمد احمد شیخ میڈم سیما شیخ رضوان قادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں، سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان ہماری جان، شان، شوکت اور قومی عظمت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل مکار دشمن بھارت کو جو تاریخی جواب دیا گیا تھا۔


