Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران معاہدہ قبول کرے تو جنگ ختم، آبنائے ہرمز کھل جائے گی، نہیں تو پھر حملہ ، ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدہ قبول کر لے تو جنگ ختم ہو جائے گی اور آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے انکار کی صورت میں شدید حملے کیے جائیں گے۔
    امریکی صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران طے شدہ شرائط کو قبول کر لیتا ہے تو جاری کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔ ان کے مطابق ایسی صورت میں ایپک فیوری نامی کارروائی ختم کر دی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو ایران سمیت تمام ممالک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے شرائط ماننے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں تمام ممالک کو بلا رکاوٹ رسائی دی جائے گی، جس سے خطے میں بحری آمدورفت معمول پر آ سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عالمی تجارت کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔
    تاہم امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر ایران نے ان شرائط کو تسلیم نہ کیا تو امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جائے گی، جو پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور وسیع پیمانے پر ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی صورت میں حملوں کی شدت میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
    صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک بیان میں واضح کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوطرفہ طور پر اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ فی الحال اس آپریشن کو روک دیا جائے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ تہران کے ساتھ کسی باضابطہ معاہدے کی گنجائش موجود ہے یا نہیں۔
    صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے خلاف امریکی فوج کی حالیہ کامیابیوں کے بعد اب حتمی معاہدے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی باور کرایا کہ جب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا، آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی سختی سے نافذ العمل رہے گی۔

    Related Posts

    وزیرِ اعلیٰ  کا بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ختم اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا بڑا اقدام

    پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل

    فیکٹری ورکرز کی مزدا ویگنوں کی ٹکر، 20 مزدور زخمی، ویڈیو دیکھئیے

    مقبول خبریں

    وزیرِ اعلیٰ  کا بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ختم اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا بڑا اقدام

    پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل

    لگاتار بمباری کی 11 ویں رات، ایران کے ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بنایا تو تہران بھی امریکی جوہری تنصیبات اڑا دے گا: ایرانی اخبار کیہان

    نہم کلاس کا طالبعلم میٹرک کے پیپرزکی چیکنگ کرنے لگا،ویڈیووائرل

    صحت کی افواہیں یا فٹبال کا میچ؟ امیتابھ بچن نے سرجری اور آئی سی یو کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.