ریاض :سعودی عرب نے حج کے حوالے سے اپنی سابقہ پابندی واپس لے لی ہے جس کے تحت 15 سال سے کم عمر افراد کو حج کی ادائیگی سے روکا گیا تھا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) کے مطابق اس فیصلے کے بعد 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ایک بار پھر حج کی اجازت دے دی گئی ہے، اور اس اقدام کو پرانی پالیسی کی بحالی قرار دیا جا رہا ہے۔
پی اے اے کے مطابق وہ ویزے جو 15 سال کی عمر کی پابندی کے باعث مسترد کیے گئے تھے، اب دوبارہ پروسیس کیے جائیں گے۔

