Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ووٹ میں کوئی بھی تبدیلی عوامی خواہشات پر شب خون ، سپریم کورٹ نے خوشحال خان کاکڑ کو فاتح قراردیدیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کے تقدس میں کسی بھی قسم کی مداخلت یا غیر قانونی تبدیلی جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 251 کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور این اے 251 سے خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب امیدوار قرار دے دیا، یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جاری کیا جس کی سربراہی جسٹس شکیل احمد نے کی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ تھے، فیصلے میں سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کردیا گیا، فیصلے میں فارم 45 کے نتائج میں دانستہ تبدیلی ثابت قرار دی گئی اور ریٹرننگ آفیسر کو بے اختیار قرار دیا، عدالتِ عظمیٰ نے حلقہ این اے 251 کے انتخابی تنازع پر جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں ریٹرننگ افسران کے کردار اور انتخابی نتائج کی شفافیت پر سخت مشاہدات دیئے ہیں۔
    بتایا گیا ہے کہ یہ کیس بلوچستان کے حلقہ این اے 251 سے متعلق تھا جہاں انتخابی نتائج (فارم 47 کی تیاری) کے دوران بے ضابطگیوں اور ووٹوں کی گنتی میں تبدیلی کے الزامات سامنے آئے تھے، سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے بعد اب اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں انتخابی عمل کے نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کئی ایسے اصول وضع کیے ہیں جو مستقبل کے انتخابات کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
    عدالت نے تحریر کیا ہے کہ عوام کا ووٹ ان کی امانت ہے اور اس میں کوئی بھی ایسی تبدیلی جو ووٹر کی منشا کے خلاف ہو، عوامی خواہشات پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، آر او کا کام محض اعداد و شمار جمع کرنا نہیں بلکہ یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر فارم (فارم 45) کی بنیاد پر درست نتیجہ مرتب کیا جائے، اگر آر او اپنی ذمہ داری میں کوتاہی کرتا ہے تو وہ براہِ راست آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے، اگر پولنگ سٹیشن کے اصل نتائج (فارم 45) اور حتمی نتیجے (فارم 47) میں واضح فرق ہو اور اس کی منطقی وضاحت موجود نہ ہو تو ایسا نتیجہ مشکوک تصور کیا جائے گا۔
    عدالت نے قرار دیا کہ انتخابی عذر داریوں کا مقصد ہی یہ ہے کہ جہاں کہیں بھی دھاندلی کا شبہ ہو، وہاں حقائق کو سامنے لایا جائے، ٹریبونلز کو چاہیے کہ وہ انتخابی شکایات کا فیصلہ محض تکنیکی بنیادوں پر نہ کریں بلکہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹوں کی مکمل چھان بین کریں، جہاں کہیں ریکارڈ میں ٹیمپرنگ (رد و بدل) ثابت ہو، وہاں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    Related Posts

    خامنہ ای کے وفادار سے اسرائیلی اثاثے تک:کیا ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے کارندے تھے؟

    باؤلنگ کرتے ہوئے زندگی کی اننگز ختم؛ فاسٹ باؤلر کرکٹ کے میدان میں ہی خالقِ حقیقی سے جا ملا

    لاہور میں ناکام عاشق نے پڑوسی خاتون کو آگ کیوں لگائی؟

    مقبول خبریں

    خامنہ ای کے وفادار سے اسرائیلی اثاثے تک:کیا ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے کارندے تھے؟

    باؤلنگ کرتے ہوئے زندگی کی اننگز ختم؛ فاسٹ باؤلر کرکٹ کے میدان میں ہی خالقِ حقیقی سے جا ملا

    گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز کا اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کا اعلان، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

    امریکاایران جنگ، تیل کی عالمی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    فیفا عالمی کپ: سیمی فائنل میں ایمباپے اور یامال کی فیصلہ کن ٹکر، کس کے سر سجے گا تاج؟

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.