Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کوفون،آج رات اسلام آباد پہنچیں گے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران، اسلام آباد :ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے کی ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ بندی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت، جنگ بندی اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی نے جمعے کو حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک ٹیم کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے، جہاں امریکہ سے مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان ہے۔

    وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران اسلام آباد کی جانب سے امریکا اور ایران کے مابین رابطوں اور سفارتی عمل کے تناظر میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ بقایا امور کے حل کے لیے مسلسل بات چیت اور سفارتی روابط ناگزیر ہیں تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو جلد از جلد فروغ دیا جا سکے۔

    ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس حوالے سے پاکستان کے مستقل اور تعمیری سہولت کار کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

    وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

    ارنا کے مطابق گفتگو میں علاقائی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پرگفتگو کی گئی۔

     

    Related Posts

    چرچ آف کرسٹ گلوریئس مسیحی  کی نئی عمارت کا افتتاح

    سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی  دوست احباب اور پارٹی رہنماؤں سے خصوصی ملاقات

    پسرور کے تحصیلدار محمد حسن خالد کا   استعفیٰ 

    مقبول خبریں

    کون ہیں رضاء اللہ؟ جس نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی ورلڈ ریکارڈ کی برابری کر لی

    امریکہ نے سیلاب متاثرین کی شناخت میں نیپال کی مدد کے لیے مزید 10 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی

    ٹرمپ 2.0 ، پہلے سال میں کرپٹو، کاروبار سے ٹرمپ کے اہل خانہ نے 2.25 ارب ڈالر کمائے

    الاسکا کے منجمد سمندر میں الٹی کشتی سے چمٹا 15 سالہ لڑکا کیسے بچا؟

    نہر میں نہاتے نوجوان ڈوب گیا

    بلاگ

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.