Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جرائم کی شرح اچانک بڑھنے پر وزیراعلیٰ کا اظہار تشویش،ہنگامی اجلاس طلب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صوبے میں جرائم کی شرح میں اچانک اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں انہوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو سخت ہدایات دیں اور کہا کہ جرائم کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں شدید برہمی کا سامنا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز  نے شرکاء کو خود ویڈیوز دکھا کر جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسروں سے جواب طلب کیا اور جرائم کے واقعات کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات پر کام کرنے کا ہدف مقرر کیا۔

    مریم نواز  نے کہا کہ ’’شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جرائم کنٹرول نہ ہونے پر متعلقہ افسران کو سرزنش کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو سی سی ٹی وی ڈیوائسز سے بھرپور تعاون کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ جرائم کی شرح میں اضافے کا رجحان شرمناک اور فکر انگیز ہے۔’’اتنی محنت کے بعد پنجاب کو سیف سٹی اور جرائم سے پاک کیا گیا تھا، اب پھر سستی کی کوئی گنجائش نہیں۔قتل، ڈکیتی، اغوا اور گمشدگی جیسے واقعات کا تسلسل اور بڑھنا قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

    وزیر اعلیٰ نے پولیس کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ’’اب پولیس افسروں کی تعیناتی 100 فیصد میرٹ پر ہوگی، اور انہیں مکمل بجٹ، اسلحہ، آلات اور گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔‘‘

    انہوں نے پولیس افسروں کو خبردار کیا کہاگر قانون کا خوف ہوتا تو ایسی شرمناک وارداتیں نہ ہوتیں، جیسے گلبرگ میں گاڑی کی بیٹری چوری ہونا، یا گجرات میں کرائم کا بڑھنا۔پولیس کو 2 سال میں 527 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ دیا گیا، جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔امن و امان میں بہتری کے لیے جو بھی اقدامات کرنا پڑے گا، وہ کیے جائیں گے، اور اگر سختی برتنا پڑی تو وہ بھی برتی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ عوام کو تحفظ اور سکون کا احساس دینے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ منشیات کے واقعات کے اعداد و شمار دیکھ کر انہیں شرم آتی ہے، اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری طور پر ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

    مریم نواز  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں جرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس ہو اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

     

    Related Posts

    ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    چوآ شریف میں نادرا رجسٹریشن سینٹر قائم، 12 دیہات اور 50 ہزار سے زائد آبادی کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی شروع

    بلوچستان: ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    مقبول خبریں

    ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    دل کی صحت اور باقاعدہ معائنے کی اہمیت

    شدید برف باری: موسلا دھار بارشوں نے توڑا اکہتر سالہ ریکارڈ

    انڈیا بلاک کا سپریم کورٹ مارچ: نئی دہلی میں سکیورٹی انتہائی سخت، کئی میٹرو اسٹیشنز بند

    چوآ شریف میں نادرا رجسٹریشن سینٹر قائم، 12 دیہات اور 50 ہزار سے زائد آبادی کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی شروع

    بلاگ

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.