Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

      مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے دنیا بدل دی: مہنگے میزائلوں کا دور ختم؟ فرانس کا ڈرونز کو کچلنے کے لیے نیا ‘سستا اور قاتل’ ہتھیار تیار!

      بیجنگ آٹو شو 2026:چیری نے 1500 کلومیٹر رینج والی طاقتور ‘Tiggo X’ لانچ کردی، بی وائی ڈی کے لیے خطرے کی گھنٹی

      واٹس ایپ کا نقشہ بدل گیا: 2013 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان، نئے ‘فیچرز’ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "عالمی سفارت کاری کا نیا رخ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وہ غیر روایتی جدوجہد جس نے دہائیوں پرانی دشمنی کو مذاکرات کی میز تک پہنچا دیا۔”فنانشل ٹائمز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک فعال و غیر روایتی کردار کے ساتھ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری لانے اور امن مذاکرات کو بچانے کی کوششوں میں نمایاں طور پر سامنے آئے ہیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق 2 مرتبہ انٹیلیجنس اداروں کی قیادت کرنے والے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے تعطل کا شکار مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے ایک غیر معمولی اور نمایاں حکمت عملی اختیار کی ہے، رواں ماہ دونوں حریف ممالک کے درمیان کئی دہائیوں کی اہم ترین ملاقات کی صدارت کرنے کے بعد وہ چند روز تک تہران میں مقیم رہے جہاں انہوں نے ایرانی سیاسی و عسکری قیادت سمیت پاسدارانِ انقلاب سے بھی رابطے کیے، اس دوران وہ مسلسل وائٹ ہاؤس سے بھی رابطے میں رہے۔

    The military man trying to save US-Iran peace talks https://t.co/cdqNi8Fg8r

    — Financial Times (@FT) April 22, 2026


    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ عرصے میں تعلقات میں بہتری مختلف معاشی اور سفارتی معاملات کے باعث ہوئی، جس میں معدنیات، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبے شامل ہیں، پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے نے بھی تعلقات کو تقویت دی، اگرچہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا کردار ماضی میں نمایاں نہیں رہا لیکن اس بار پاکستان ایک غیر متوقع مگر اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے، تاہم اس ہفتے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں تعطل کا شکار ہونے کے بعد عاصم منیر کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔
    فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ ماضی میں یورپی ممالک، قطر اور عمان بھی اس تنازعہ کے حل کی کوشش کرتے رہے مگر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی، پاکستانی حکمت عملی سابقہ طریقوں سے مختلف ہے، 2015ء کے جوہری معاہدے کے لیے جنیوا اور ویانا میں طویل اور پیچیدہ مذاکرات ہوئے تھے لیکن عاصم منیر نے زیادہ براہ راست اور ہمہ جہتی انداز اپنایا ہے، وہ ناصرف ایران کی عسکری قیادت سے رابطے میں ہیں بلکہ امریکی صدرٹرمپ سے بھی ذاتی سطح پر تعلق رکھتے ہیں۔
    رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ عاصم منیر ایران کے طاقت کے مختلف مراکز کو سمجھتے ہیں اور ایک جامع حکمت عملی کے تحت سفارت کاری کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی فریق کو نظرانداز نہ کیا جائے، تاہم منگل کے روز اس وقت پیشرفت رک گئی جب ایران نے اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا، یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کس حد تک گہرا ہے، ایک طرف صدر ٹرمپ ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی ختم کرنے سے انکار کر رہے ہیں، دوسری جانب ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے پر آمادہ نہیں۔
    برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکی صدر نے شہباز شریف اور عاصم منیر کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کی لیکن جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم جیسے بنیادی معاملات پر پیش رفت نہ ہو سکی، پاکستانی حکام اب بھی اختلافات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عاصم منیر کو ایک غیر متوقع امریکی قیادت اور ایران کے سخت مؤقف کا سامنا ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ پہل کون کرے گا، ماضی میں بھی ثالثی کی متعدد کوششیں ناکام رہیں، خصوصاً جب صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور میں 2015ء کا جوہری معاہدہ ختم کر دیا تھا۔
    رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ بعد ازاں یورپی ممالک اور دیگر فریقین بھی معاہدہ بحال نہ کرسکے، حالیہ کشیدگی کے بعد جب خلیجی ممالک دباؤ کا شکار ہوئے تو پاکستان نے سفارتی کردار ادا کرنا شروع کیا، پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے، باوجود اس کے کہ 2024ء میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپیں بھی ہوئیں، عاصم منیر اپنی انٹیلیجنس پس منظر کی وجہ سے ایران کے عسکری ڈھانچے سے بخوبی واقف ہیں اور انہوں نے تہران میں اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں، دوسری جانب ان کے امریکی قیادت سے روابط بھی بتدریج مضبوط ہوئے ہیں۔

    Related Posts

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    عالمی طوفان اٹھ رہا ہے — پاکستان کا اگلا قدم کیا ہو؟

    پنجاب پولیس کا ‘چوہنگ سکینڈل’: کروڑوں کے فنڈز ڈکارنے والے بڑے افسران بے نقاب؛

    مقبول خبریں

    مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    عالمی طوفان اٹھ رہا ہے — پاکستان کا اگلا قدم کیا ہو؟

    پنجاب پولیس کا ‘چوہنگ سکینڈل’: کروڑوں کے فنڈز ڈکارنے والے بڑے افسران بے نقاب؛

    مشرق وسطیٰ جنگ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    بلاگ

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    عالمی طوفان اٹھ رہا ہے — پاکستان کا اگلا قدم کیا ہو؟

    سولر لائسنسنگ کا خاتمہ: عوامی ریلیف یا محض ایک سیاسی یوٹرن؟

    منشیات کیسز کھیل بے نقاب، جیلوں کی خاموشی، ریکارڈ میں ردوبدل سے بریت تک، افسران کی ACR ماتحت کیوں لکھیں،ایس پی کی ایس ایچ او کی للکار،وجہ جان کر افسر خاموش

    پنجاب جرائم بڑھنے کی اصل وجہ بے نقاب، KPI کے کھیل میں انصاف قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.