تہران :ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک اسکول پر امریکی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تصویریں دیکھ رہے تھے اور کہا کہ وہ امن مذاکرات کے لیے پاکستان جانے والی پرواز میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔
تصویر میں دکھایا گیا کہ قالیباف بچوں کے چار ہیڈ شاٹس کو دیکھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ میں باقر قالیباف نے طیارے کے اندر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “سفر کے دوران یہ میرے ساتھی ہیں۔” تصویر میں جہاز کی نشستوں پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بچوں کی تصاویر رکھی گئی تھیں، جنہیں پھولوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ بچوں کے بستے اور جوتے بھی نمایاں تھے۔
قالیباف امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
اسپیکرقالیباف کے سفر کے ساتھی، میناب سکول کے بچوں کی تصاویر اور بیگ

