Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      انڈرواٹرفوٹوگرافی : ٹیکنو کا CAMON 50 Pro پاکستان میں لانچ، 60X زوم اور الٹرا نائٹ کیمرے نے دھوم مچا دی!

      بلوچستان کی تقدیر بدلنے والا ایک اور بڑا قدم: جیونی میں بین الاقوامی معیار کے ایئرپورٹ تعمیر کیا جائے گا

      ”بجلی کی ضرورت نہ لائٹس کا خرچہ“: آسٹریلیا میں اندھیرے میں چمکنے والی سڑکیں تیار؛ دن کو دھوپ جذب کرنے والی لائنیں رات کو راستہ دکھائیں گی

      دبئی انٹرنیٹ سٹی میں ’آسمانی آفت‘: اوریکل کی عمارت پر میزائل کا ملبہ آگرا؛ ٹیکنالوجی ہب میں خوف و ہراس،

      دنیا کا وہ شہر جہاں قیمتوں نے ہوش اڑا دیے؛ ایک گیلن پٹرول کی قیمت سن کر آپ کو اپنی مہنگائی ’سستی‘ لگنے لگے گی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ڈاکٹر کی 4دن پرانی لاش برآمد؛ شہر بھر میں سنسنی! ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر بڑے سوالات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی سے ملنے والی لاش ہیماٹالوجی کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹر احمد لطیف کی بتائی جاتی ہے۔
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی ہسپتال کی پارکنگ میں گزشتہ کئی دنوں سے کھڑی تھی، جس سے شدید تعفن اٹھنے پر عملے کو شبہ ہوا۔ جب گاڑی کو کھول کر دیکھا گیا تو اس کے اندر سے ڈاکٹر احمد لطیف کی لاش ملی جو کہ مبینہ طور پر کم از کم چار دن پرانی بتائی جا رہی ہے۔ نعش کی حالت سے اندازہ ہوتا ہے کہ موت کئی روز قبل واقع ہوئی، تاہم ہسپتال کی مصروف ترین پارکنگ میں کسی کو اس بات کی بھنک تک نہ پڑی کہ ایک ڈاکٹر کی گاڑی میں ان کی لاش موجود ہے۔
    اس واقعے نے ہسپتال انتظامیہ کے سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ پارکنگ ایریا جیسے حساس مقام پر ایک گاڑی کا کئی دن تک لاوارث کھڑے رہنا اور لاش سے تعفن اٹھنے تک کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونا، انتظامی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی اور لاش کو تحویل میں لے لیا ہے اور فارنزک ٹیموں کو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے، طبعی موت ہے یا اسے قتل کر کے گاڑی میں چھپایا گیا ہے۔
    ڈاکٹر کی لاش ملنے کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہسپتال کے مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال جیسے حساس ادارے میں اس طرح کا واقعہ سکیورٹی کے دعووں کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ڈاکٹر احمد لطیف کی گاڑی پارکنگ میں کب داخل ہوئی تھی اور اس دوران ان کے ساتھ کون کون رابطے میں تھا۔

    Related Posts

    ٹیکنیکل سیٹ پر ریٹائرڈ بیوروکریٹ 11 لاکھ روپے ماہانہ پیکج پر تعینات، محکمہ صحت پنجاب کے متنازع فیصلے پر انگلیاں اٹھنے لگیں

    فائنل راؤنڈ‘: پنجاب بھر سے 14 ہزار بچوں اور 6 ہزار خواتین سمیت ہزاروں افغان باشندے بے دخل

    غیر قانونی کلینک کیس: ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف،

    مقبول خبریں

    ٹیکنیکل سیٹ پر ریٹائرڈ بیوروکریٹ 11 لاکھ روپے ماہانہ پیکج پر تعینات، محکمہ صحت پنجاب کے متنازع فیصلے پر انگلیاں اٹھنے لگیں

    غیر قانونی کلینک کیس: ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف،

    مودی کی اسرائیل پالیسی کا ’ماسٹر مائنڈ‘ سزا یافتہ مجرم؟ جیفری ایپسٹین اور انیل امبانی کے خفیہ گٹھ جوڑ کا پردہ چاک

    ٹرمپ کے اقدامات جنگی جرائم کی ترغیب، دیکھنا ہوگا کہ امریکی فوج ”نو“ کہنے کیلئے تیارہے یانہیں، بین رہوڈز

    اسرائیلی حملہ،یونیورسٹیاں نشانے پر: ایران کے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی سمیت 18 شہید،شہری انفراسٹرکچر پر حملہ ہوا توجواب فیصلہ کن،بھرپور ہوگا: عباس عراقچی

    بلاگ

    باپ بسترِ مرگ پر، بیٹا ڈیوٹی پر کرب کی انتہا،، بیٹے کی خواہش بھی انتظامی ناراضگی کی نذر ہو گئی؟

    ”سہیل احمد کا المیہ“ توفیق بٹ کا کالم

    ”قدرت سے دشمنی نہ کرو“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ”ام رباب کو انصاف کون دے گا۔۔۔؟“ میاں حبیب کا کالم

    سول سیکرٹریٹ پنجاب میں سرد جنگ ، وزیراعظم نے بازی پلٹ دی، بیوروکریسی کی اندرونی کہانی، آصف چوہدری کی زبانی،رافعہ حیدر، ڈاکٹر انوش کی پرموشن کیوں نہ ہوئی؟ شہر بانو نقوی کا تبادلہ کیوں ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.